تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیل کے قومی سلامتی مشیر اتمار بن گویر نے غزہ میں ہر رات 30 سے 40 افراد کو ہلاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کے اس بیان نے شدید تنازع پیدا کر دیا ہے۔
اتمار بن گویر، جو اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ہیں، نے انٹرویو کے دوران اشتعال انگیز بیان دیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ میں ہر رات لوگوں کو ہلاک کرنا چاہیے۔
بن گویر نے کہا کہ یہ کارروائی صرف خطرہ بننے والوں تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں کچھ لوگ ہیں جو زندہ رہنے کے لائق نہیں، انہیں زندہ نہیں رہنا چاہیے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر نے غزہ میں روزانہ 30 سے 40 افراد کے قتل کی حد مقرر کی ہے۔
کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ ان اعترافات کو ثبوت کے طور پر محفوظ کرنا چاہیے تاکہ اسرائیلی مجرموں کے احتساب کے لیے انہیں مقدمے کے دن پیش کیا جا سکے۔


