ہومتازہ ترینچین میں 2026 نیشنل ٹریڈیشنل ووشو اوپن، دنیا بھر سے کنگ فو...

چین میں 2026 نیشنل ٹریڈیشنل ووشو اوپن، دنیا بھر سے کنگ فو ماہرین شریک ہوئے

2026 نیشنل ٹریڈیشنل ووشو اوپن (یونگ چھون وائٹ کرین کُنگ فو ڈویژن) 8 سے 10 اگست تک چین کے مشرقی صوبہ فوجیان میں منعقد ہوا جس میں چین اور دیگر ممالک سے مارشل آرٹس کے 1600 سے زائد ماہرین نے شرکت کی۔

مقابلے میں مختلف عمر کے گروپس شریک ہوئے۔ اس طرح مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو ایک ہی قومی پلیٹ فارم پر مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملا۔

وائٹ کرین کُنگ فو کو 300 سال سے زائد عرصہ قبل چھنگ خاندان کے دور میں یونگ چھون کی فانگ چھی نیانگ نے تخلیق کیا تھا۔ اسے سال 2008 میں چین کے قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ آج یہ فن پانچ براعظموں کے 80 سے زائد ممالک اور خطوں تک پھیل چکا ہے۔

مقابلے میں شریک 14 غیر ملکی ٹیموں کا تعلق سنگاپور، ملائیشیا، جاپان، روس، بیلجیم اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): برطانوی مارشل آرٹس ماہر
’’یونگ چھون بہت خاص اور منفرد ہے۔ اس کی تاریخ بہت شاندار اور بھرپور ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اطالوی مارشل آرٹس ماہر
’’میں نے اس سے پہلے مارشل آرٹس کے دیگر فنون بھی آزمائے ہیں لیکن کسی کی تاریخ اور ثقافت اس فن کی طرح اس قدر بھرپور نہیں۔ یہاں چین آ کر آپ واقعی اس تاریخ کو محسوس کر سکتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): بیلجیم کی مارشل آرٹس ماہر
’’یہ منظر بڑا شاندار ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں سے اتنے لوگ اس مارشل آرٹ کی مشق کر رہے ہیں۔یقیناً اس فن کی ابتدا یہیں سے ہوئی ہے۔ اس لئے ہماری یہاں موجودگی بھی بہت خاص ہے۔ اس طرح ’کُنگ فو‘ بیک وقت ایک آفاقی اور عالمی فن ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے اصول اور فلسفہ سب کے لئے یکساں ہیں۔ اس لئے لوگوں کو انہی اصولوں پر متحد دیکھنا شاندار تجربہ ہے۔‘‘

چھوان ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں