راولپنڈی (لارڈ میڈیا) ٹیکسلا کے علاقے میں ٹک ٹاکر خاتون شمسو بی بی عرف عائشہ کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس میں راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ افراد نامزد مفرور ملزمان کاشی، کوثر اور جاوید کے قریبی عزیز ہیں اور ان سے رابطے میں تھے۔
تحقیقات کے مطابق مشکوک افراد کو ٹیکسلا، اٹک اور کے پی علاقوں سے تحویل میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع کی جیو فینسنگ بھی کروالی ہے، تاہم فائرنگ کے وقت ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن مری میں تھی۔
مزید تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر کے قتل کے بعد سے ملزمان کے گھروں پر تالے لگے ہوئے ہیں اور مقتولہ کا موبائل فون بھی فرانزک کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔


