ہومتازہ ترینایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری پر انعام کا اعلان

ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری پر انعام کا اعلان

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے امریکی فوجیوں کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر 30 ہزار ڈالرز انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اگر یہ کارروائی کسی خاتون کی جانب سے کی جائے تو انعام دگنا کر دیا جائے گا۔

امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد کی درخواستوں کے بعد یہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔ امریکی فوجیوں کو گرفتار یا ہلاک کر کے ایرانی حکام کے حوالے کرنے والے کو 30 ہزار ڈالرز یا 5 ارب ایرانی تومان دیے جائیں گے۔

امیر حاتمی نے امریکا سے مشرق وسطیٰ چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کو خلیج فارس، خلیج عمان یا آبنائے ہرمز میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران میں امریکی زمینی فوج کی باقاعدہ تعیناتی کی اطلاع نہیں، تاہم اپریل میں امریکی طیارہ گرنے کے بعد امدادی کارروائی کے لیے امریکی اہلکار ایران میں داخل ہوئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں