کراچی (لارڈ میڈیا): ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے مزید کہا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 035 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی قیمت 4 ہزار 395 روپے ہوگئی ہے۔


