بیلجیئم (لارڈ میڈیا) بیلجیئم کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ نے 3 ہزار ہیکٹر رقبے کو متاثر کر دیا ہے اور یہ آگ جرمنی کی سرحد کی جانب بڑھ رہی ہے۔ حکام نے شہریوں کو انخلاء کا حکم دیا ہے اور بتایا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر، فائر فائٹرز، فوج اور مقامی کسان کوششیں کر رہے ہیں۔
مقامی حکام نے انخلاء کرنے والے شہریوں کو فی الحال گھروں کو واپس نہ جانے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جرمنی کی جانب بڑھنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
یورپی فاریسٹ فائر انفارمیشن سسٹم کے مطابق یہ بیلجیئم میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی جنگلاتی آگ ہے جو 2011 میں لگنے والی آگ سے دگنی سے بھی زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ یورپ میں شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔


