اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاہدے کے حق میں ٹرمپ کے الفاظ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ مل کر خطے کا دفاع یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی ٹالنے اور لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانے میں مدد کرنے پر صدر ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے ضروری اور بنیادی شرط ہے۔


