ہومتازہ ترینپشاور میں 17 سالہ طالبعلم کو پھانسی دے کر قتل کردیا، رکشہ...

پشاور میں 17 سالہ طالبعلم کو پھانسی دے کر قتل کردیا، رکشہ بھی چھین لیا گیا

پشاور (لارڈ میڈیا): پشاور میں ایک جواں سالہ طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پھانسی دے کر قتل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد قاتل مقتول کا رکشہ بھی لے کر فرار ہوگئے۔

شاہ پور پولیس کو محمد ارشاد نے اطلاع دی کہ ان کا 17 سالہ بیٹا محمد بلال دسویں جماعت کا طالبعلم تھا، جو شام کو رکشہ چلانے کے لیے گھر سے نکلا لیکن واپس نہ آیا۔

پولیس کے مطابق عباس ٹاون گھڑی بلوچ میں نامعلوم افراد نے بلال کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا۔ مقتول کے والد نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ بلال کو بدھوثمر باغ میں سواری اتارنے کے بعد واپسی پر قتل کیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ورثا کے مطابق بلال حافظ قرآن اور مسجد کا موذن بھی تھا۔ اسے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں