ہومتازہ ترینمریم نواز کا دیہی علاقوں میں الیکٹرک بسوں کی سہولت متعارف کرانے...

مریم نواز کا دیہی علاقوں میں الیکٹرک بسوں کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان

لاہور (لارڈ میڈیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بسوں کی سہولت دیہی علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہے۔ دیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن پر، انہوں نے دیہی برادریوں کے ملکی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مضبوط دیہی معیشت ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیہات کی ترقی میں زراعت کا کلیدی کردار ہے اور دیہات ہمارے معاشرے کی روح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت دیہی برادریوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام دیہات میں بھی مکمل طور پر فعال ہے اور الیکٹرک بسوں کی سہولت کی تاریخ میں پہلی بار فراہمی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم دیہی علاقوں کے بے روزگار افراد کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور 2,400 سے زائد دیہات کو بنیادی شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مثالی گاؤں پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ لوکل روڈز پروگرام کے تحت 3,300 کلومیٹر سے زائد دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت جاری ہے اور سوہنے پنڈ پنجاب دے پروگرام کے تحت دیہات میں پختہ گلیوں کی تعمیر، سڑکوں کی بحالی اور شجرکاری پر بھی کام ہو رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں