ہومکوسٹ گارڈانویسٹمنٹانویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو سہولت کا...

انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو سہولت کا آغاز

کراچی (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور یہ سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل سے سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاز کیشن ایپ کے ذریعے 5 ہزار روپے سے سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے، جو کہ نوجوانوں خصوصاً جین زی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی اور جدید ڈیجیٹل نظام سے شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں