ہومانٹرنیشنلدنیا کے کل ایٹمی ذخائر کا 82 فیصد حصہ روس اور...

دنیا کے کل ایٹمی ذخائر کا 82 فیصد حصہ روس اور امریکا کے پاس محفوظ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): دنیا کے کل ایٹمی ذخائر کا 82 فیصد حصہ صرف روس اور امریکا کے پاس ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت کے پاس بالترتیب 170 اور 190 ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کے پاس 4,380 اور امریکا کے پاس 3,700 ایٹمی وار ہیڈز ہیں، جبکہ چین کے پاس 620، فرانس کے پاس 290، برطانیہ کے پاس 225، اسرائیل کے پاس 90 اور شمالی کوریا کے پاس 60 وار ہیڈز موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور بھارت دونوں نیوکلیئر ٹرائڈ یعنی زمین، فضا اور سمندر سے ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے جوہری پروگراموں کو تیزی سے وسعت دے رہے ہیں، حالانکہ دونوں ممالک کی جنگی حکمت عملی میں واضح فرق موجود ہے۔

رپورٹ میں یہ انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ ایٹمی کمانڈ سسٹم میں مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا استعمال غیر یقینی کی ایک لہر پیدا کر رہا ہے، جو دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں