ہومتازہ ترینمحسن نقوی کی ایرانی صدر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی...

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

تہران (لارڈ میڈیا): وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہیں اور دوطرفہ تعلقات سے باہمی مفادات یقینی ہوتے ہیں، جس سے علاقائی سکیورٹی و استحکام مضبوط ہوگا۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے میں وزیراعظم شہباز شریف کی دلچسپی ایران کیلئے انتہائی قابل قدر ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں اور اسلام آباد ان کو جامع انداز میں بڑھانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں