ہومUncategorizedمکہ دفاعی معاہدہ، شاہ سلمان کا پاکستان اورترکیہ سے اظہار تشکر

مکہ دفاعی معاہدہ، شاہ سلمان کا پاکستان اورترکیہ سے اظہار تشکر

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ دفاعی معاہدے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر شہزادہ محمد بن سلمان، وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی دفاعی شراکت داری کے لئے فریم ورک قائم کر دیا ہے جس کا مقصد مشترکہ تعاون، رابطہ کاری اور انضمام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

شاہ سلمان نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور پاکستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سہ فریقی سربراہی اجلاس نے تینوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات اور اسلامی یکجہتی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کی توثیق کی ہے۔

سعودی فرماں روا نے مزید کہا کہ طویل المدتی دفاعی شراکت داری کا فریم ورک علاقائی چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا، اور خطے کے عوام کے لئے خوشحال مستقبل کی خواہشات پورا کرنے میں معاون ہو گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں