ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل 90 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ...

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل 90 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل 90 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پیش رفت امریکی فوج اور خلیجی اتحادیوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

کرس رائٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ مزید 50 سے 70 لاکھ بیرل یومیہ تیل جدید پائپ لائنز کے ذریعے خطے سے باہر بھیجا جا رہا ہے، جس سے کل ترسیل 1.5 کروڑ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز خلیجی خطے سے 2 کروڑ بیرل سے زائد تیل برآمد کیا گیا، جو تنازع سے پہلے کی اوسط مقدار سے بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایرانی شرائط نہ ماننے تک بند رہے گی۔ سیکرٹری محسن رضائی نے کہا کہ امریکا کو رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

ایرانی سکیورٹی کونسل کے مطابق ایران کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے تاکہ وہ جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں