ہومتازہ ترینایئر انڈیا پرواز کے کپتان کے ڈوپ ٹیسٹ میں چرس کے...

ایئر انڈیا پرواز کے کپتان کے ڈوپ ٹیسٹ میں چرس کے استعمال کی تصدیق

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): ائیر انڈیا کی فوکٹ سے دہلی جانے والی پرواز کے کپتان کے ڈوپ ٹیسٹ میں چرس کے استعمال کی تصدیق ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرواز AI-2379 کے کپتان کا دوسرا ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
یہ پرواز 4 اگست کو فوکٹ سے دہلی آ رہی تھی اور دوران پرواز اس کی اونچائی میں اچانک 300 فٹ کی کمی واقع ہوئی، جس سے کم از کم 20 مسافر اور عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جب طیارہ نیچے آیا تو کپتان اپنی نشست پر موجود نہیں تھا اور کنٹرول فرسٹ آفیسر کے پاس تھا۔
پرواز کی لینڈنگ کے بعد دہلی میں اسکریننگ کے دوران کپتان کے جسم میں نشہ آور اشیاء پائی گئیں۔ وزارت سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بھارتی ائیر لائن کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں