لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب اسمبلی کے رکن ایوب خان گادھی پر حملے کے تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے تصدیق کی کہ رکن اسمبلی ایوب گادھی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کیا گیا۔ ایوب گادھی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رجانہ میں چھاپہ مارا۔ ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ دو گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے کچھ عرصہ قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایوب گادھی کے ڈیرے پر حملہ کیا تھا، جس میں ایوب گادھی زخمی ہوئے اور چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


