ہومبسنتتنازعاتلاہور میں شہری کے نام پر 28 لاکھ کے ای چالان اور...

لاہور میں شہری کے نام پر 28 لاکھ کے ای چالان اور 1743 گاڑیاں رجسٹرڈ

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں ایک شہری کے نام پر 28 لاکھ روپے سے زائد کے ای چالان اور 1743 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران موٹرسائیکل کی جانچ میں حیران کن انکشاف سامنے آیا۔ جانچ پڑتال کے وقت معلوم ہوا کہ مالک محمد جمشید کے نام پر مجموعی طور پر 1743 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ مزید تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ محمد جمشید کے نام پر 2295 واجب الادا ای چالان موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت 28 لاکھ 25 ہزار 700 روپے بنتی ہے۔ سی ٹی او لاہور عبد الرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ ایک ہی شخص کے نام پر اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن غیر معمولی معاملہ ہے، جس کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق محمد جمشید قسطوں پر موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے، معاملے کی مزید چھان بین کے لیے سیف سٹیز اتھارٹی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں