ہومبسنتتنازعاتکراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا): کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مولوی مخلص گروپ کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سلمان عرف ابو ہریرہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے خودکش جیکٹ، حساس مقامات کی تصاویر اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، گرفتار ملزم سلمان کا تعلق مولوی مخلص یار کے تربیت یافتہ خفیہ سلیپر سیل سے ہے اور وہ کراچی میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ملزم سلمان کے ساتھیوں میں سے کچھ پہلے ہی دہشت گردانہ کارروائیوں میں شامل رہے ہیں جن میں کوئٹہ ایف سی اور ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے شامل ہیں۔

گرفتار دہشت گرد افغانستان میں خودکش حملوں کی کمانڈو ٹریننگ حاصل کر چکا ہے اور کراچی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے آیا تھا۔ سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی ٹیمیں ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔

گرفتار ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انٹروگیشن جاری ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں