کراچی (لارڈ میڈیا): ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور اس کے گروپ کے مالیاتی نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پنکی اور اس کے گروپ نے 2020 سے 2026 تک 30 مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے بھاری مالیت کی ٹرانزیکشنز کیں۔ ان اکاؤنٹس کا استعمال مختلف مالیاتی لین دین کے لیے کیا گیا۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سمیر نے پرنسپل اکاؤنٹس سے رقوم وصول کر کے دیگر ملزمان تک منتقل کیں۔ فیاض کمیونیکیشنز کے ذریعے 105 ٹرانزیکشنز میں 9 ملین روپے سے زائد کی رقم سمیر کو مبینہ طور پر منتقل کی گئی۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق، غیر ملکی خواتین حمیرا، بیسل ایمیکا اور اوچوبا چیک چنوبا کو بھی مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم منتقل کی گئیں۔ فیاض اور سمیر کے اکاؤنٹس کے درمیان 13 ٹرانزیکشنز میں 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم منتقل ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیر نے اپنے بینک اکاؤنٹ سے بیسل ایمیکا کو 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی چار ٹرانزیکشنز کیں، جبکہ فیاض کے اکاؤنٹ سے بھی بیسل ایمیکا کو 10 لاکھ روپے سے زائد منتقل کیے گئے۔ مزید تحقیق میں بیسل ایمیکا کو 20 لاکھ روپے سے زائد کی مزید ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔
حمیرا کو ذیشان کے آن لائن اکاؤنٹ سے چھ مختلف ٹرانزیکشنز کے ذریعے رقم منتقل کی گئی، جبکہ اوچوبا چیک چنوبا کو گروپ کے مختلف ارکان نے یو بی ایل اکاؤنٹس کے ذریعے 19 لاکھ روپے منتقل کیے۔


