ہومتازہ ترینشنگھائی ڈزنی لینڈ کی دسویں سالگرہ، نئی تفریحی سرگرمیاں متعارف

شنگھائی ڈزنی لینڈ کی دسویں سالگرہ، نئی تفریحی سرگرمیاں متعارف

شنگھائی ڈزنی لینڈ نے منگل کے روز اپنی 10 ویں سالگرہ منائی ہے۔ یہ ریزورٹ اکتوبر 2025 کے اختتام تک 10 کروڑ سے زائد مہمانوں کی میزبانی کرنے کے بعد اب مختلف توسیعی منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

پیر کے روز شنگھائی ڈزنی ریزورٹ کے صدر اور جنرل منیجر اینڈریو بولسٹین نے شنگھائی ڈزنی لینڈ میں قائم کئے گئے اسپائیڈر مین تھیم پر مبنی نئے علاقے کے بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کیا۔ یہ پارک کا تھیم پر مبنی نواں علاقہ ہوگا۔ اس تفریحی حصے کے مشہور سرخ ٹریک کا آخری حصہ حال ہی میں نصب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ریزورٹ کا تیسرا ہوٹل ’شنگھائی ڈزنی اینچانٹڈ سٹار ہوٹل‘ بھی اِن سردیوں میں کھول دیا جائے گا۔

شنگھائی میں سیاحت کے تیزی سے فروغ کا اس تفریحی پارک کو بھرپور فائدہ ہوا ہے۔ پارک نے شہر میں روزگار کے 15 ہزار سے زائد براہِ راست مواقع بھی پیدا کئے۔

بہار کے موسم سے ہی شنگھائی ڈزنی ریزورٹ نے اپنی دسویں سالگرہ منانے کے لئےمختلف تقریبات منعقد کی ہیں۔ اس وقت گرمیوں کی چھٹیاں قریب آ رہی ہیں اور توقع ہے کہ شنگھائی ڈزنی ریزورٹ سمیت یہاں کے دیگر تھیم پارکس میں سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں