بھارت (لارڈ میڈیا): بھارت کے ضلع چھتیس گڑھ کے علاقے کوریا میں نشے میں دھت شوہر نے بیوی پر تشدد کرتے ہوئے اس کا سر مونڈ دیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے 14 جون کو شوہر جتیندر گھاسیا کے خلاف شکایت درج کروائی۔ خاتون نے بتایا کہ ان کی 15 سال قبل پسند کی شادی ہوئی تھی اور ان کے 4 بچے ہیں۔ شوہر جتیندر اس کے کردار پر شک کرتا تھا اور ایک سال قبل اسے چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد سے وہ ایک جاننے والے کے پاس رہ رہی تھی۔
خاتون نے مزید بتایا کہ 14 جون کو جتیندر نے اس کے رہائشی مقام پر پہنچ کر حملہ کیا، تشدد کیا، بال کاٹے اور پھر سر مونڈ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا۔


