ہومUncategorizedایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، امتحان 16 اگست کو ہوگا

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، امتحان 16 اگست کو ہوگا

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحان 16 اگست کو صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔ امیدواروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن 22 جون سے شروع ہوکر 8 جولائی تک جاری رہے گی جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 13 جولائی تک رجسٹریشن کرائی جاسکے گی۔

پی ایم ڈی سی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے، لیٹ فیس کے ساتھ 13 ہزار روپے ہوگی جبکہ بین الاقوامی ٹیسٹ سینٹرز کے لیے 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ تمام فیسیں ناقابل واپسی اور ناقابل منتقلی ہوں گی۔

سندھ میں امتحان سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، خیبرپختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور اور بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے تحت ہوگا۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاض میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی امتحان منعقد کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق، ایم ڈی کیٹ 180 کثیرالانتخابی سوالات پر مشتمل ہوگا اور نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی۔ امیدواروں کو آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی اور نامکمل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر امتحانی شیڈول میں تبدیلی کا اختیار کونسل کے پاس محفوظ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں