برگن سٹاک (لارڈ میڈیا): وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے اور ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں۔ برگن سٹاک، سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران امن مذاکرات کے سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ امریکی صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے لیے فعال کردار ادا کیا اور امریکا اور ایران میں ایسے نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں جو مثبت نتائج لائیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے فعال ویژن پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ‘بہترین سپہ سالار’ قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شروع دن سے ہمارے ساتھ ہیں اور پاکستان کا مثبت کردار دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان کے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی دوست ہیں اور پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔


