ہومتازہ تریننسیم شاہ انجری کا شکار، فیلڈنگ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگی

نسیم شاہ انجری کا شکار، فیلڈنگ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگی

قومی کرکٹڑ نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک میں جاری پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ کے دوران راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو ئے، نسیم شاہ میچ میں صرف 2 اوورز ہی کروا سکے جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے، اس حوالے سے راولپنڈیز کے میڈیا منیجر نے بتایا کہ فیلڈنگ کے دوران نسیم شاہ کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے، میڈیکل ٹیم انکا معائنہ کر رہی ہے اور مزید اپ ڈیٹ مناسب وقت پر دی جائیگی۔

دوسری جانب بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کیلئے این او سی ختم کر یا گیا ہے جس کے بعد مستفیض باقی میچوں کیلئے دستیاب نہیں ہونگے جبکہ ناہید رانا بھی واپس لوٹ چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں