ہومتازہ ترینماہ صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج...

ماہ صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج متوقع

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ماہ صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج کی شام صفر المظفر کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے اور پاکستان میں یکم صفر 16 جولائی کو ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر ہوئی تھی۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حالات چاند دیکھنے کیلئے انتہائی سازگار ہیں اور سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا اور رات 8 بج کر 28 منٹ تک اس کی رویت ممکن ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں