ہومتازہ ترینوزیراعظم سے طلال چودھری اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات

وزیراعظم سے طلال چودھری اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ملاقات کی جس میں وزارت داخلہ کے امور اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل انعام حیدر ملک سے بھی ملاقات کی، جس میں مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم کو مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور پیشگی اطلاع نظام کو مکمل فعال بنانے پر بھی بات کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں