ہومتازہ ترینشرح پیدائش میں کمی، جاپان کی پیٹ کیئر انڈسٹری عروج پر پہنچ...

شرح پیدائش میں کمی، جاپان کی پیٹ کیئر انڈسٹری عروج پر پہنچ گئی

ٹوکیو (لارڈ میڈیا): جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد بچوں سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ شرح پیدائش میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق بےبی پروڈکٹس تیار کرنے والی کمپنیاں اب پالتو جانوروں کی خوراک اور ڈائپر کی طرف زیادہ متوجہ ہو گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جاپان میں بچوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں کتوں اور بلیوں کے لیے کیریئر، ڈائپر اور دیگر مصنوعات تیار کر رہی ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جاپان کی پیٹ کیئر انڈسٹری کا حجم ساڑھے 5 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان میں پالتو جانور اب صرف عام جانور نہیں بلکہ خاندان کے بچوں جیسا درجہ رکھتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں