ہوماہم ترینوفاقی حکومت کا میرین اکیڈمی کو ڈگری دینے والا ادارہ بنانے کا...

وفاقی حکومت کا میرین اکیڈمی کو ڈگری دینے والا ادارہ بنانے کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ میرین اکیڈمی کو ڈگری دینے والا ادارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے تمام معاملات پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے۔

جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ میرین اکیڈمی سے متعلق قانونی و انتظامی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سمری وزارتِ قانون کو ارسال کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ میرین اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کی حتمی منظوری دے گی، جس کے بعد میری ٹائم تعلیم کو عالمی معیار پر لانے کا عمل شروع ہوگا۔

جنید انوار چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شپنگ شعبے کو ہنرمند افرادی قوت فراہم کی جائے گی اور انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری جاری رہے گی۔

ندیم محبوب کو سیکریٹری میری ٹائم افیئرز ڈویژن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے اور عالمی بہترین بحری اداروں سے ڈوئل ڈگری پروگرام پر بات چیت جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں