ہومانٹرنیشنلجو بھی ایران کیخلاف کوئی اقدام کریگا، اسے پچھتانا پڑیگا، صدر پزشکیان

جو بھی ایران کیخلاف کوئی اقدام کریگا، اسے پچھتانا پڑیگا، صدر پزشکیان

ایرانی قیادت نے ایک سخت اور واضح پیغام میں قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کسی قسم کی داخلی تقسیم موجود نہیں اور پوری قوم ایک انقلابی سوچ کے تحت متحد ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ قوم اور حکومت کے فولادی اتحاد اور رہبر انقلاب کی مکمل اطاعت کیساتھ ایران ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیگا جو بھی ایران کیخلاف اقدام کریگا اسے اپنے عمل پر پچھتانا پڑیگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا راستہ ایک ہی ہے جو ایک خدا، ایک قوم، ایک رہنماء اور ایک منزل پر مشتمل ہے اور وہ منزل ایران کی فتح ہے جو قوم کیلئے جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران میں کوئی انتہا پسند یا اعتدال پسند نہیں، تمام شہری ایک قوم اور انقلابی شناخت رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور کارروائیوں کے باوجود ایران کے ریاستی ادارے اتحاد، مقصد اور نظم و ضبط کیساتھ کام کر رہے ہیں، میدانِ جنگ اور سفارتکاری دونوں ایک ہی جنگ کے دو مربوط محاذ ہیں اور انکے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے، ایرانی عوام پہلے سے زیادہ متحد ہیں اور قومی اتحاد میں کسی قسم کی دراڑ نہیں پائی جاتی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں