ہومپاکستاناے این ایف کی7 کارروائیاں، 175 کلو سے زائد منشیات برآمد، 8...

اے این ایف کی7 کارروائیاں، 175 کلو سے زائد منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے 7مختلف کارروائیوں میں 175.95کلو منشیات برآمد کر کے افغان باشندے سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، پشاور، اسلام آباد، پشین اور مانسہرہ میں کی گئیں۔

کارروائیوں میں 166کلو 800گرام چرس، 8کلو 900گرام افیون، 250گرام حشیش آئل بھرا ویپ، 5گرام وزنی 7ایکسٹیی گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں