ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر رعایتی سیلز ٹیکس کی مدت میں توسیع بارے سابق نوٹیفکیشنز واپس لے لئے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ روز ایس آر او 633(I)/2026جاری کیا جس کے تحت 19مارچ 2026ء کو جاری کردہ ایس آر او 527(I)/2026اور 5مارچ 2026ء کو جاری کردہ ایس آر او 455(I)/2026کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے مذکورہ نوٹیفکیشنز کے ذریعے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے درآمد کی جانیوالی چینی پر سیلز ٹیکس میں دی جانیوالی رعایت کی مدت کو 28فروری 2026ء تک بڑھایا گیا تھا۔


