ہومتازہ ترینیو اے ای کو مزید 1 ارب ڈالرز ادا، 3.45 ارب ڈالرز...

یو اے ای کو مزید 1 ارب ڈالرز ادا، 3.45 ارب ڈالرز کی قرض ادائیگی مکمل

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید 1ارب ڈالرز کی رقم واپس کر دی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق پاکستان نے یو اے ای کی جانب سے فراہم کردہ 3.45 ارب ڈالر ز کے تمام مالیاتی ڈیپازٹس واپس کر دیئے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالرز واپس کئے گئے تھے جس کے بعد ایک روز قبل مزید 1ارب ڈالر کی رقم بھی واپس کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق 17اپریل تک ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں 10.4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 20ارب 62 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

حکام کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 1.81کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد 15.09ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.59کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.53ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں 1ارب 36کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں ہے، عید کے موقع پر ترسیلات میں اضافے سے ذخائر مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق حج پر جانیوالے افراد اپنے اخراجات کیلئے زرمبادلہ ساتھ لیکر جائیں گے جبکہ یورو بانڈ کے 25کروڑ ڈالر کے گرین شو آپشن کے تحت بھی ان فلو موصول ہوا ہے۔

حکام کے مطابق جنگ بندی کے باعث تیل اور گیس کی ادائیگیوں میں بھی آسانی متوقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں