ہومUncategorizedپی آئی اے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، ایک بنیادی تنخواہ کے برابر...

پی آئی اے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس منظور

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (PIACL) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 102ویں اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس کی منظوری دے دی ہے۔ اس بونس کا مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو سراہنا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ بورڈ کا یہ فیصلہ نئی انتظامیہ کی حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے، جو کہ قومی ایئرلائن کی بحالی کیلئے افرادی قوت کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق، اس بونس کی منظوری کا مقصد ملازمین کو ایئرلائن کے نئے اہداف، پروازوں میں توسیع، اور سروس کے معیار میں بہتری کیلئے مزید متحرک کرنا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین پی آئی اے کی بحالی کے عمل میں سب سے اہم ستون ہیں۔

نجکاری کے بعد پہلے اجلاس میں ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کا اعتماد بحال کرنے کیلئے بونس کی منظوری نئی انتظامیہ کی ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ نئی انتظامیہ ایک بہترین، فعال اور عالمی معیار کی ایئرلائن بنانے کیلئے پُراعتماد ہے اور ملازمین کو اس عمل میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔

ترجمان کے مطابق، اس اقدام سے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ایئرلائن کے آپریشنز میں بہتری، کسٹمر سروس کے معیار میں اضافے اور ادارے کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ بورڈ کے فیصلے کو پی آئی اے کی بحالی اور مستقبل میں ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں