پشاور (لارڈ میڈیا) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک اور دیر میں کی گئیں۔ اعظم ورسک میں چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اعظم ورسک میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 دہشتگرد جبکہ دیر میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 12 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں۔


