اسلام آباد (لارڈ میڈیا) گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم سعد عباسی کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت ڈیوٹی جج عبدالغفور کاکڑ نے کی، جہاں پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں موجود تھے۔ ملزم سعد عباسی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم جاری کیا۔
عدالتی حکم کے بعد ملزم سعد عباسی کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ کیس کی آئندہ سماعت مقررہ تاریخ پر ہوگی۔


