سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا) اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کو نیا اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5.6 لیونا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کمپنی کے جدید فیچرز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے۔
یہ نیا ماڈل پہلے ہی پلس اور پرو سبسکرائبرز کو دستیاب تھا، تاہم اب مفت اور گو صارفین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس اپ ڈیٹ کے تحت چیٹ پر مبنی بات چیت کے لیے حد کو ختم کر دیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد کمپنی کے جدید اے آئی کو زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔ اوپن اے آئی نے تھنک بٹن کو بھی دوبارہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے تاکہ پیچیدہ سوالات کے جوابات فراہم کیے جا سکیں۔
البتہ، تصاویر بنانے، فائل اپ لوڈ کرنے اور دیگر ایڈوانسڈ ٹولز کے استعمال کی حد برقرار رہے گی۔ جی پی ٹی 5.6 لیونا میں ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے نئے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔


