کراچی (لارڈ میڈیا) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 5100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 51 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4319 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
گزشتہ تین روز میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، اور اس دوران فی تولہ قیمت میں 26 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 113 ڈالر اضافے کے بعد 4268 ڈالر فی اونس ہے۔


