کراچی (لارڈ میڈیا): ایدھی ہوم سہراب گوٹھ میں مسلح ڈاکوؤں کی ڈکیتی میں 65 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی ہے۔
ایدھی ہوم انتظامیہ کے مطابق ڈاکو بینک سے رقم کی تعاقب کرتے ہوئے آئے اور سیدھا اس دفتر میں پہنچے جہاں رقم رکھی گئی تھی۔ سعد ایدھی نے شبہ ظاہر کیا کہ واردات میں کوئی موجودہ یا سابق ملازم ملوث ہو سکتا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بھی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے پولیس کو جدید تفتیشی ذرائع استعمال کرنے اور ملزمان کا جلد سراغ لگانے کی ہدایت دی ہے۔
ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کراچی کا بڑا مرکز ہے جہاں ماضی میں بھی ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایدھی انتظامیہ سے فوری رابطہ کرنے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔


