ہومتازہ تریننیتن یاہو ایران کی ایٹمی پیش رفت سے متعلق حساس معلومات امریکی...

نیتن یاہو ایران کی ایٹمی پیش رفت سے متعلق حساس معلومات امریکی صدر کو دیں گے، عرب میڈیا

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اہم دورے پر واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق، نیتن یاہو اس دورے کے دوران ایران کی ایٹمی پیش رفت سے متعلق حساس معلومات امریکی صدر کو پیش کریں گے۔

عرب خبر رساں اداروں ‘العریبیہ’ اور ‘الحدث’ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو ایران کی جانب سے ایٹم بم کے حصول کی تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ امریکی صدر کو فراہم کریں گے تاکہ امریکہ کو ایران کی ایٹمی صلاحیتوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دیگر اہم امور پر بھی گفتگو ہوگی۔

اسرائیلی وزیراعظم امریکی مطالبے پر لبنان اور شام سے فوج کے انخلا کی شدید مخالفت کریں گے۔ وہ امریکی صدر سے درخواست کریں گے کہ ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے فروخت نہ کیے جائیں کیونکہ اس سے خطے میں دفاعی توازن متاثر ہوسکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ترکیہ کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے پر اسرائیلی مخالفت کے حوالے سے کہا کہ ترکیہ ہمارا زبردست اتحادی ہے اور کوئی مجھے نہیں بتا سکتا کہ کیا بیچنا ہے۔

نیتن یاہو نے روانگی سے قبل ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں عزم اور دانش مندی کے ساتھ عمل کرنا ضروری ہے۔ ان کا مقصد اپنی سیکیورٹی کا تحفظ اور علاقائی امن کو وسعت دینا ہے۔

امریکی صدر کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد نیتن یاہو کی ان سے یہ آٹھویں ملاقات ہوگی، جبکہ ایران کے خلاف مشترکہ فضائی مہم کے آغاز کے بعد دونوں رہنما پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔

نیتن یاہو کا یہ سفر خفیہ رکھا گیا ہے اور اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ وزیراعظم کے دفتر نے بیان جاری کیا کہ دورے کا وقت پیچیدہ حالات کا نتیجہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں