ہومUncategorizedپاک بحریہ کے 4 کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا...

پاک بحریہ کے 4 کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاک بحریہ کے کموڈور تصور اقبال، کموڈور محمد عمیر، کموڈور شاہد واصف اور کموڈور راؤ احمد عمران انور کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، یہ ترقی ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دی گئی ہے۔

ریئر ایڈمرل تصور اقبال نے 1995ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے فرانس سے انٹر سروسز اسٹاف کورس بھی کیا ہے۔ ان کے کیریئر میں کمانڈنگ آفسر پی این ایس عالمگیر اور کمانڈر 25 ڈسٹرائر اسکواڈرن کی تقرریاں شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل محمد عمیر نے 1996ء میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے چین اور امریکہ سے مختلف کورسز کیے ہیں۔ انہوں نے پی این ایس قوت، پی این ایس طارق کی کمانڈ بھی کی ہے اور اس وقت کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ریئر ایڈمرل شاہد واصف نے بھی 1996ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کنگز کالج لندن سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ کمانڈر 25 ڈسٹرائر اسکواڈرن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ریئر ایڈمرل راؤ احمد عمران انور نے 1996ء میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ برطانیہ اور کنگز کالج لندن سے فارغ التحصیل ہیں اور نیول سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں