ہومUncategorizedپاکستانی ڈرامے اے آئی سے تحریر ہو رہے ہیں، سید محمد احمد...

پاکستانی ڈرامے اے آئی سے تحریر ہو رہے ہیں، سید محمد احمد کا انکشاف

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان شوبز انڈسٹری کے معتبر اداکار و لکھاری سید محمد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کئی لکھاری مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ڈرامے تحریر کر رہے ہیں۔ سید محمد احمد نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت لکھاری موجود ہیں لیکن پروڈیوسرز اکثر ان کی تحریروں میں ریٹنگ اور وائرل مواد کی خاطر تبدیلیاں کر دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک ڈرامے کی 17 اقساط مکمل ہو چکی تھیں مگر انہیں 11ویں قسط کے بعد کا مواد حذف کرنے کا کہا گیا۔

سید محمد احمد نے کہا کہ اسکرپٹ رائٹرز کو اپنی تحریروں پر مکمل اختیار حاصل نہیں ہوتا، اسی لیے انہوں نے بھی پروڈیوسرز کو تبدیلی کی اجازت دے رکھی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بار بار وضاحت کے باوجود بھی ان کی سوچ سمجھ میں نہ آئے تو وہ خود ہی اسکرپٹ میں رد و بدل کر لیتے ہیں۔

سید محمد احمد نے دعویٰ کیا کہ کئی لکھاری مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈرامے لکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے مکالمے مقامی زبان، ثقافت اور معاشرتی انداز سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک معیاری ڈرامہ لکھنے میں تقریباً 10 سے 11 ماہ لگتے ہیں، اس لیے ایک ہی وقت میں کئی ڈرامے تحریر کرنا انسانی طور پر ممکن نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں