ہومUncategorizedٹروبا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 211 رنز کا ہدف...

ٹروبا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 211 رنز کا ہدف دے دیا

ٹاروبا (لارڈ میڈیا): پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 29 رنز کی برتری سے آغاز کیا اور 181 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

تیسرے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ پر 126 رنز بنائے اور 155 رنز کی مجموعی برتری حاصل کی۔ چوتھے روز کے آغاز پر میزبان ٹیم نے 181 رنز بنائے۔ شمار جوزف 38 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور ویسٹ انڈیز کی اننگز سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لیے 211 رنز درکار ہیں اور میچ کے دلچسپ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں