ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلاولمپک ڈے پر لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام...

اولمپک ڈے پر لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب منعقد

لاہور (لارڈ میڈیا): دنیا بھر میں آج اولمپک ڈے منایا جا رہا ہے، اسی حوالے سے لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس دن کو منانے کا مقصد جدید اولمپکس کے آغاز کے ساتھ کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ تقریب میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، اولمپئن فائقہ ریاض سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر اولمپک موومنٹ کی اہمیت کے موضوع پر کوئز مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں اتھلیٹس نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پی او اے کے صدر عارف سعید نے صحت مند طرزِ زندگی، تعلیم، شمولیت، اور اولمپک تحریک کی اقدار کو فروغ دینے میں کھیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اولمپک ویلیوز ایجوکیشن کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل صرف ہار جیت کا نام نہیں بلکہ دوستی، بھائی چارے، اور زندگی گزارنے کا پیغام بھی دیتے ہیں۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ اولمپک ڈے تقریب میں شامل ہونا ان کے لئے فخر کی بات ہے اور مستقبل میں کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل ان کا ہدف ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مزید محنت کرنے کی ہدایت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں