ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلامریکا میں 'فٹ بال' کو 'ساکر' کیوں کہا جاتا ہے؟

امریکا میں ‘فٹ بال’ کو ‘ساکر’ کیوں کہا جاتا ہے؟

نیویارک (لارڈ میڈیا): فٹبال دنیا بھر میں کروڑوں کے دلوں کی دھڑکن ہے، مگر امریکہ اور کینیڈا میں اسے ‘ساکر’ کہا جاتا ہے۔ پروفیسر اسٹیفن سیزمینسکی کا کہنا ہے کہ یہ نام 1960 اور 1970 کی دہائی میں انگلینڈ میں بھی عام تھا۔

ماضی میں فٹبال کو ‘ایسوسی ایشن فٹبال’ کہا جاتا تھا تاکہ اسے ‘رگبی فٹبال’ سے الگ کیا جا سکے۔ 1880 کی دہائی میں یونیورسٹیوں کے طلبہ نے ‘ایسوسی ایشن’ کو مختصر کر کے ‘ساکر’ بنایا۔

1885 میں انگلینڈ کے اسکول میگزینز میں ‘ساکر’ کے شواہد ملے۔ یہ اصطلاح آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور کینیڈا میں پھیل گئی۔

امریکہ میں ‘فٹبال’ سے امریکی فٹبال مراد لیا جاتا ہے۔ 1980 کے بعد سے برطانیہ میں ‘فٹبال’ زیادہ عام ہو گیا، مگر ‘ساکر’ بھی انگریزی زبان کا حصہ ہے۔

پروفیسر سیزمینسکی نے کہا کہ امریکی طلبہ ‘ساکر’ استعمال کرنے پر معذرت کرتے ہیں، حالانکہ یہ لفظ انگریزی زبان سے ہی نکلا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں