ہومUncategorizedملک بھر میں 25 اور 26 جون کو تعطیلات متوقع

ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو تعطیلات متوقع

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو دو روزہ سرکاری تعطیلات متوقع ہیں۔ تاہم ان تعطیلات کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند نظر آنے کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام، یعنی یوم عاشور، 25 اور 26 جون 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

حکومت پاکستان نے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو چاند نظر آنے پر حتمی ہو گا۔

ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے۔

ترجمان سپارکو نے کہا ہے کہ محرم کا چاند 15 جون کو نظر آنے کے امکانات محدود ہیں اور ذی الحج 1447 ہجری کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اگر یکم محرم 17 جون کو ہو تو یوم عاشور 26 جون کو ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں