ہومUncategorizedنسل پرستانہ حرکت پر میکسیکن تنظیم کے سربراہ برطرف

نسل پرستانہ حرکت پر میکسیکن تنظیم کے سربراہ برطرف

گواڈالاخارا (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ کے دوران جنوبی کوریا کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ مبینہ نسل پرستانہ رویہ اختیار کرنے پر میکسیکو کی ایک پیشہ ور تنظیم کے سربراہ یولیسس فرنانڈو برنال میرامونتیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ یہ واقعہ جنوبی کوریا اور جمہوریہ چیک کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب یون سو جن، جو ‘Incocat_t’ کے نام سے جانی جاتی ہیں، اپنی ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو بنا رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں برنال کو جنوبی کوریا کی انفلوئنسر کے پیچھے بیٹھے ہوئے نسل پرستانہ اشارے کرتے دیکھا گیا، جس پر شدید تنقید کی گئی۔ یون سو جن نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی بے چینی کا اظہار کیا۔

اس واقعے نے عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں نسل پرستی کے مسئلے پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں صارفین نے ایسے رویوں کی مذمت کی اور یون سو جن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

میکسیکو میں اس واقعے کے بعد برنال کے خلاف عوامی تنقید میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انہیں جالیسکو ایسوسی ایشن آف سروئیرز اینڈ جیومیٹکس انجینئرز کی قیادت سے برطرف کر دیا گیا۔

ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا نے جمہوریہ چیک کو 1-2 سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا، جبکہ میکسیکو نے جنوبی افریقا کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔ جنوبی کوریا اور میکسیکو کے درمیان گروپ مرحلے کا اہم مقابلہ 18 جون کو کھیلا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں