ہومUncategorizedایران فٹبال ٹیم پہلی بار امریکہ پہنچ گئی، امن معاہدے کا اعلان

ایران فٹبال ٹیم پہلی بار امریکہ پہنچ گئی، امن معاہدے کا اعلان

لاس اینجلس (لارڈ میڈیا): ایران کی قومی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں پہلی بار امریکا پہنچ گئی ہے۔ ایرانی ٹیم نے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس آمد کے ساتھ ہی امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ایرانی ٹیم میکسیکو کے شہر تیجوانا سے مختصر پرواز کے ذریعے لاس اینجلس پہنچی جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے افتتاحی گروپ میچ میں شرکت کرے گی۔ ایران کے ہیڈ کوچ امیر قلعہ نویی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فٹبال مختلف قوموں اور ثقافتوں کو قریب لانے کا ذریعہ بنے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایرانی ٹیم نے گزشتہ ماہ امریکا کی ریاست ایریزونا میں قائم اپنا بیس کیمپ منتقل کرکے میکسیکو میں قائم کیا تھا۔ اب ٹیم کو اپنے تمام گروپ میچز کے لیے میکسیکو سے امریکا سفر کرنا پڑے گا۔

تیجوانا میں روانگی کے وقت شائقین کی بڑی تعداد نے ایرانی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی حمایت میں نعرے لگائے۔ لاس اینجلس میں بڑی ایرانی کمیونٹی کی موجودگی کی وجہ سے ایران کو بھرپور عوامی حمایت ملنے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں