ملتان (لارڈ میڈیا): کے پی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں 16 سال سے مطلوب ملزم محمد ایاز کو ملتان ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے محمد ایاز کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف سال 2010 میں تھانہ صدر، ہنگو میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ملزم گزشتہ 16 سال سے کے پی پولیس کو مطلوب تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
محمد ایاز کو حراست میں لیکر کے پی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


