ہومUncategorizedعمران خان کا پمز میں طبی معائنہ،مطلوبہ انجیکشن لگا دیا گیا

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ،مطلوبہ انجیکشن لگا دیا گیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا اور ان کی آنکھ میں انجیکشن کی پانچویں ڈوز لگا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو اڈیالہ جیل سے گزشتہ رات پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی متاثرہ آنکھ کا مکمل معائنہ کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن لگانے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے اہلخانہ سے فوری ملاقات کرائی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں