ہوماہم ترینآسٹریلوی وزیراعظم کا چکوال واقعے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ

آسٹریلوی وزیراعظم کا چکوال واقعے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ

چکوال (لارڈ میڈیا): آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے چکوال میں آسٹریلوی پلٹ بچی کی ہلاکت پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

چکوال میں خمینی چوک کے قریب سی سی ڈی تھانے کے سامنے پیش آنے والے واقعے میں 9 سالہ بچی ہانیہ احمد ہلاک ہوگئی۔ متاثرہ خاندان کے مطابق، ڈاکوؤں کے شبہ میں سی سی ڈی اہلکار نے کار پر فائرنگ کی جس سے ہانیہ احمد جاں بحق اور والد عدیل احمد اور بھائی عفان زخمی ہوگئے۔

سی سی ڈی نے ملوث اہلکار کو معطل کرکے گرفتار کرلیا ہے اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا سرکاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 شامل کی گئی ہے اور عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں